گوجرانوالہ:0(کیو این این ورلڈ/ببیوروچیف محمد رمضان نوشاہی )ضرت پیر سید شیرازیؒ کا 102واں سالانہ عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا
حضرت پیر سید شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کا 102واں سالانہ عرس مبارک گوجرانوالہ کے علاقے کلاسکے، نزد جموں والا ڈیرہ میں سجادہ نشین دربار عالیہ اختر علی شیرازی المعروف پھلائیاں والی سرکار کی زیرِ سرپرستی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔
عرس کی تقریبات میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ ملک کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے زائرین نے بھی دربار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر معروف نعت خواں حضرات نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے، جبکہ علمائے کرام نے اپنے خطابات میں حضرت پیر سید شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کی دینی، روحانی اور اصلاحی خدمات پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے اولیائے کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے، اخوت، محبت اور اتحادِ امت کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
عرس کی اختتامی دعا میں ملک کی سلامتی، استحکام، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور عالمِ اسلام میں امن و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔