اسپین نے یوروگوئے کو 0-1 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی

مارکوس لورنتے کا فیصلہ کن گول، اسپین گروپ ایچ میں سرفہرست

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ ایچ کے اہم میچ میں اسپین نے یوروگوئے کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

میچ میں اسپین کی جانب سے واحد اور فیصلہ کن گول مارکوس لورنتے نے 42 ویں منٹ میں اسکور کیا، جس کے بعد یوروگوئے کی ٹیم برابر کرنے میں ناکام رہی۔

اسی گروپ کے دوسرے میچ میں سعودی عرب اور کیپ وردے کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں برتری حاصل نہ کر سکیں۔

گروپ ایچ کے اختتام پر اسپین 7 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، جبکہ کیپ وردے 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہ کر ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گیا۔ یوروگوئے 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور سعودی عرب بھی 2 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے