سینیگال کی تاریخی کارکردگی، عراق کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے کی دوڑ میں اہم کامیابی
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ آئی کے میچ میں سینیگال نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عراق کو 0-5 سے شکست دے دی۔
ٹورنٹو میں کھیلے گئے اس یکطرفہ مقابلے میں سینیگال نے آغاز سے ہی میچ پر گرفت مضبوط کر لی۔ حبیب دیارا نے چوتھے ہی منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی، جس کے بعد سینیگال نے مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔
پاپے گیے نے دو گول اسکور کیے جبکہ اسماعیلا سار اور ایلیمان ندیائے نے ایک ایک گول کر کے ٹیم کی برتری کو ناقابلِ واپسی بنا دیا۔
اس فتح کے ساتھ سینیگال نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک ہی میچ میں پانچ گول کرنے والی پہلی افریقی ٹیم ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔
اس شاندار کامیابی کے بعد سینیگال کی ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کی امیدیں مزید مضبوط ہو گئی ہیں، جبکہ عراق کو ایونٹ میں سخت دھچکا لگا ہے۔