ایران نے بحرین کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی، بحرینی وزارت خارجہ
منامہ:( کیو این این ورلڈ) بحرین نے ایران پر اپنی سرزمین پر ڈرون حملے کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس اقدام کو خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
بحرینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ علی الصبح متعدد ایرانی ڈرونز نے بحرین کی حدود کو نشانہ بنایا، تاہم حملے کے مقام یا ہدف کی نوعیت سے متعلق کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
بیان کے مطابق اس واقعے سے شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی جاری کوششوں کو بھی نقصان پہنچا۔
بحرین نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قانون اور بحرین کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔