سیالکوٹ: 7 محرم الحرام پر ریسکیو 1122 ہائی الرٹ

سیالکوٹ (کیو این این ورلڈ/بیوروچیف مدثر رتو)7 محرم الحرام کے بابرکت اور حساس سلسلے میں ریسکیو 1122 سیالکوٹ کو مکمل طور پر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کے مطابق ضلع بھر کی اہم امام بارگاہوں پر خصوصی ریسکیو پوائنٹس قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال یا حادثے کی شکل میں فوری اور بروقت امدادی کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو 1122 کی میڈیکل موبائل ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں جو عزاداروں کی سہولت کے لیے ماتمی جلوسوں کے ساتھ ہمہ وقت موجود رہیں گی۔ اس کے علاوہ فیلڈ میں فرائض کی سرانجام دہی اور ریسکیو اہلکاروں کی مدد کے لیے ریسکیو اسکاؤٹس کو بھی تعینات کیا گیا ہے جو ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی ذاتی زیر نگرانی تمام افسران اور اہلکار ہائی الرٹ ہیں اور شہریوں کو بروقت اور مؤثر امدادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت تیار کھڑے ہیں۔ ریسکیو 1122 نے شہریوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق اور حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال یا ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ہیلپ لائن 1122 پر رابطہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے