معروف امریکی صحافی کا امریکا ایران امن معاہدے کی کوششوں پر پاکستان کو زبردست خراج تحسین

(کیو این این ورلڈ) معروف امریکی صحافی اور نامور کالم نگار نکولس کرسٹوف نے امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر پاکستان کے کردار کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے امن معاہدے سے متعلق کیے گئے باضابطہ اعلان کو ری پوسٹ کرتے ہوئے نکولس کرسٹوف نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ امریکہ، اسرائیل اور ایران تینوں ہی اس کشیدگی اور جنگ کے دوران مسلسل غلطیاں کرتے رہے ہیں اور ماضی میں انہوں نے امن کے کئی اہم مواقع ضائع کیے۔

امریکی صحافی نے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کو خصوصی داد دیتے ہوئے مزید لکھا کہ پاکستان اس بات کا بھرپور حق دار ہے کہ اسے ان غیر متوقع اور ہٹ دھرم دشمنوں کے درمیان امن قائم کرانے کے لیے مسلسل، انتھک اور کامیاب ثالثی کی کوششوں پر عالمی سطح پر زبردست خراج تحسین پیش کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے