قصور ( طارق نوید سندھو سے ) تاجر رہنما مہر عرفان کے بھائی ظہیر عباس کی دعوتِ ولیمہ کی پروقار تقریب مقامی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں سیاسی، سماجی، اور کاروباری شخصیات کے ساتھ ساتھ صحافیوں اور وکلاء برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس پررونق تقریب میں چیئرمین انجمن تاجران لاہور حافظ عطا الرحمٰن جٹ، ایڈوکیٹ لاہور ہائیکورٹ میاں فیصل شہزاد ارشد، سینئر صحافی میاں عمران ارشد، اور چیئرمین نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل نے خصوصی شرکت کی۔
مہمانوں میں حافظ عدیل، حاجی افضل، حاجی معراج دین (کوزی حلیم والے)، مہر واحد، مہر عبداللّٰہ، حاجی وحید، چوہدری جاوید، افتخار جٹ (افتخار آپٹیکل والے)، رانا جاوید، مہر وقاص سمیت دیگر اہم اور معزز شخصیات بھی شامل تھیں۔
تقریب کے اختتام پر آنے والے تمام مہمانوں نے دولہا ظہیر عباس اور ان کے بھائی مہر عرفان کو زندگی کے اس نئے سفر کے آغاز پر دلی مبارکباد پیش کی اور نئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات اور پائیدار خوشیوں کی دعائیں کیں۔