واپڈا کی نجکاری اور مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج

میہڑ (کیو این این ورلڈ/منظور علی جوئیہ)واپڈا کی نجکاری اور مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے زیر اہتمام میہڑ میں شدید گرمی کے باوجود احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا گیا۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے نجکاری کے فیصلوں کو مسترد کر دیا۔

یونین رہنماؤں سعید احمد کلہوڑو، حسین بخش جتوئی، زاہد علی بھٹو، نادر علی چانڈیو اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزدور دشمن پالیسیوں کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عید بونس، سن کوٹہ اور دیگر جائز مطالبات فوری طور پر تسلیم کیے جائیں، بصورت دیگر پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

مصدقہ خبریں، ذمہ دارانہ صحافت
QNN World

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے