واربرٹن پولیس کی کارروائی، 10 لاکھ مالیت کا مال مسروقہ برآمد

واربرٹن (کیو این این ورلڈ/عبدالغفار چوہدری) ڈی پی او ارسلان زاہد کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تھانہ واربرٹن پولیس نے دوران کاروائی ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے مختلف وارداتوں میں شہریوں سے چھینی ہوئی اور چوری شدہ 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ واربرٹن نے گرفتار ملزمان سے رابری اور موٹر سائیکل چوری سمیت 18 وارداتوں کا سراغ لگا لیا ہے، جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے اور مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔ گرفتار ملزمان میں ناصر، عدیل اور آصف شامل ہیں۔

اس خطرناک گینگ کو ایس ایچ او تھانہ واربرٹن نے سپیشل ٹیم تشکیل دیکر گرفتار کیا۔ سپیشل ٹیم میں سب انسپکٹر تنزیل چٹھہ اور پولیس ملازمان محمد آصف اور یسین شامل ہیں۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ڈکیت گینگ کی گرفتاری پولیس ٹیم کی پیشہ وارانہ مہارت کا نتیجہ ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن محفوظ پنجاب کے تحت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیاں دن رات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے