واشنگٹن( کیو این این ورلڈ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ سے امریکا درآمد کی جانے والی کاروں اور ٹرکوں پر ٹیرف بڑھا کر 25 فیصد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ یورپی یونین اپنے طے شدہ تجارتی معاہدے کی پابندی نہیں کر رہی، اس لیے آئندہ ہفتے سے یورپی یونین سے آنے والی کاروں اور ٹرکوں پر محصولات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق یورپی یونین کی گاڑیوں پر ٹیرف بڑھا کر 25 فیصد کر دیا جائے گا، تاہم اگر یورپی کمپنیاں امریکا میں آ کر کاریں اور ٹرک تیار کریں تو ان پر کوئی محصول لاگو نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا میں اس وقت متعدد آٹوموبائل اور ٹرک سازی کے کارخانے زیرِ تعمیر ہیں جن میں 100 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ کارخانے امریکی کارکنوں پر مشتمل ہوں گے اور جلد فعال ہو جائیں گے، جبکہ موجودہ صورتحال امریکا کی صنعتی تاریخ میں غیر معمولی ہے۔