گھوٹکی کے نواحی گاؤں میں آگ، 20 من گندم خاکستر، متاثرہ خاندان امداد کا منتظر

گھوٹکی (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار مشتاق علی لغاری) میرپور ماتھیلو کے نواحی گاؤں قلندر بخش داؤدپوٹو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق آگ شمن علی داؤدپوٹو کے گھر میں لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کے باعث گھر میں رکھی گندم کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

مقامی ذرائع کے مطابق تقریباً 100 من گندم آگ کی زد میں آئی، تاہم گاؤں والوں کی بروقت کوششوں سے 80 من گندم کو بچا لیا گیا، جبکہ باقی 20 من گندم مکمل طور پر جل گئی۔

واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا قائم ہے اور متاثرہ خاندان شدید مالی و ذہنی مشکلات کا شکار ہو گیا ہے۔

مقامی رہائشیوں اور سماجی حلقوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندان کو فوری مالی امداد فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنی زندگی دوبارہ معمول پر لا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے