اوکاڑہ: ترقیاتی کاموں کی رفتار بڑھانے پر زور، منصوبوں کا معائنہ

اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ/بیورو چیف ملک ظفر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کام کی رفتار تیز کرنے اور معیار برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

انہوں نے فوڈ سٹریٹ میں سائبان اور شیڈ کی تنصیب، وکٹورین طرز کے کھمبوں کی تنصیب اور کچہری بازار میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور موقع پر موجود افسران و ٹھیکے داران کو ہدایت دی کہ منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔

اس موقع پر احمد سلیم چشتی نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبے عوامی سہولت کو مدنظر رکھ کر مکمل کیے جا رہے ہیں، جن سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ شہریوں کو بہتر ماحول بھی میسر آئے گا اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور متعلقہ حکام اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام منصوبے مضبوط بنیادوں پر مکمل ہوں تاکہ عوام کو دیرپا فائدہ حاصل ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے