ڈیرہ غازی خان: پائپ لائن منصوبہ سست روی کا شکار، گلیوں میں پانی جمع

ڈیرہ غازی خان: (کیو این این ورلڈ/نیوز رپورٹر شاہد خان) یونین کونسل 17 کی کالونی عبداللہ ٹاؤن میں پائپ لائن بچھانے کا کام جاری ہے تاہم سست روی کے باعث علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔

ترقیاتی کام کے دوران نالیوں کو بند کر دیا گیا جس کے نتیجے میں گلیوں میں پانی کھڑا ہو چکا ہے، جس سے آمد و رفت میں شدید دشواری اور صفائی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی دن گزرنے کے باوجود پانی کی نکاسی کا کوئی مؤثر انتظام نہیں کیا گیا، جس کے باعث بدبو اور بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

اہل علاقہ نے واسا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر گلیوں میں جمع پانی نکلوایا جائے اور پائپ لائن بچھانے کے کام کی رفتار تیز کی جائے تاکہ عوام کو مزید مشکلات سے بچایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے