10 اپریل 2026 کو ڈیرہ غازی خان میں خصوصی دو روزہ جامع صفائی مہم

ڈیرہ غازی خان (کیو این این ورلڈ/سٹی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن “ستھرا پنجاب” کے تحت 10 اپریل 2026 کو ڈیرہ غازی خان میں خصوصی دو روزہ جامع صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ مہم کا مقصد شہر کو صاف ستھرا بنانا اور شہریوں میں صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر تیمور عثمان کی قیادت میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، جو کالج چوک سے شروع ہو کر سینٹرل جیل تک جاری رہی۔ واک میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ڈسٹرکٹ منیجر توفیق عادل، تحصیل منیجر عمر مجتبیٰ لغاری، ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ کے ریجنل منیجر منصور ناگرہ، ڈویژنل کوآرڈی نیٹر عبداللہ عباسی، تحصیل منیجرز واصف خان، مظہر خان اور پی آر او جواد اکبر سمیت دیگر افسران اور عملہ شریک تھا۔

اس موقع پر شرکاء نے شہریوں میں شعور بیدار کرنے کے لیے پمفلٹس تقسیم کیے اور انہیں صفائی مہم کا حصہ بننے کی ترغیب دی۔ افسران کا کہنا تھا کہ “ستھرا پنجاب” پروگرام کی کامیابی کے لیے عوام کا تعاون انتہائی ضروری ہے اور یہ مہم شہر کی خوبصورتی اور صحت مند ماحول کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گی۔

انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مہم کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں خصوصی صفائی آپریشن جاری رکھا جائے گا اور کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے