پاکستان نے یواےای کو 2 ارب ڈالر ادائیگی کا فیصلہ متبادل ذرائع سے بندوبست ہونےکو بعد کیا، ذرائع

اسلام آباد (کیو این این ورلڈ) حکومتِ پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 2 ارب ڈالر کی ادائیگی کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے، جس کے لیے متبادل ذرائع سے مطلوبہ رقم کا بندوبست پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کو رواں سال جون تک مجموعی طور پر 4.8 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں، جس کے لیے تمام تر مالیاتی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ معاشی استحکام برقرار رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دو دوست ممالک کی جانب سے 5 ارب ڈالر سے زائد کی فراہمی کی پختہ یقین دہانی مل چکی ہے، جس سے بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ میں کمی آئے گی۔ یو اے ای کو تین مختلف فورمز کے تحت مجموعی طور پر 3.5 ارب ڈالرز کی ادائیگی ہونا ہے، جس میں سے 2 ارب ڈالر کا فیصلہ موجودہ متبادل بندوبست کے تحت کیا گیا ہے۔

مزید برآں، یورو بانڈ اپنی دس سالہ مدت پوری کرنے کے بعد میچور ہو گیا ہے، جس کا کل حجم 1.3 ارب ڈالر ہے۔ حکومتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یورو بانڈ کی یہ اہم ادائیگی اسی ہفتے کر دی جائے گی۔ ان بروقت ادائیگیوں سے عالمی مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر بوجھ کو متوازن رکھنے میں مدد ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے