ڈی جی خان: ریسکیو 1122 کی مسیحی برادری کو مبارکباد، ایمرجنسی کور کے انتظامات مکمل

ڈیرہ غازی خان (کیو این این ورلڈ/ رپورٹر شاہد خان) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈیرہ غازی خان انجینئر احمد کمال نے کہا ہے کہ ایسٹر اور گڈ فرائی ڈے کی تقریبات کے موقع پر مسیحی برادری کی سیفٹی کے لیے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

سینٹرل اسٹیشن ریسکیو 1122 چوک چورہٹہ پر منعقدہ ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے بتایا کہ گڈ فرائی ڈے اور ایسٹر کے تہواروں کے پیشِ نظر ریسکیو 1122 کی جانب سے خصوصی سیفٹی اور ایمرجنسی کور کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

انجینئر احمد کمال نے اس تہوار کی مناسبت سے مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل کر اپنی اور دوسروں کی حفاظت کو اپنا شعار بنانا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ریسکیو 1122 کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 کا عملہ کسی بھی ناگہانی صورتحال یا ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت مستعد اور تیار ہے، تاکہ مسیحی برادری اپنے مذہبی تہوار پر امن اور محفوظ ماحول میں منا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے