اوکاڑہ:کمیونٹی لائنزون ہال میں ایک اہم جرائم جائزہ اجلاس منعقد ہوا

اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ/ بیورو چیف ملک ظفر) ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی زیر صدارت کمیونٹی لائنزون ہال میں ایک اہم جرائم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے ایس ایس آئی او یو (SSIOU) افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ضلع بھر میں زیر تفتیش مقدمات اور تفتیشی افسران کی انفرادی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے افسران کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف ہونے والے جرائم کی تفتیش کے معیار کو جدید خطوط پر استوار کر کے مزید بہتر بنایا جائے۔

انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ معاشرے کے کمزور طبقات بالخصوص خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم پر "زیرو ٹالرنس” پالیسی اپنائی گئی ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈی پی او نے تفتیشی افسران کو پابند کیا کہ تمام مقدمات کے چالان مکمل میرٹ اور شفافیت کے ساتھ بروقت عدالتوں میں جمع کروائے جائیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کو جلد از جلد انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس افسران کی کارکردگی کا معیار انصاف کی فراہمی اور تفتیش کی شفافیت سے مشروط ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے