واشنگٹن: (کیو این این ورلڈ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال پر اہم اپ ڈیٹ دینے کے لیے آج امریکی قوم سے خطاب کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان Karoline Leavitt کے مطابق صدر ٹرمپ اپنے شیڈول کے تحت ایران جنگ سے متعلق پالیسی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی وقت کے مطابق صدر کا خطاب جمعرات کی صبح 6 بجے نشر کیا جائے گا، جسے عالمی سطح پر بھی خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ اس سے قبل اپنے ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ امریکا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران سے نکلنے کا ارادہ رکھتا ہے، اور ممکن ہے کہ اس سے پہلے کسی ممکنہ معاہدے تک بھی پہنچا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کو جنگ ختم کرنے کے لیے ایران کے ساتھ ڈیل کرنا ضروری نہیں، تاہم اگر ایران مذاکرات کی میز پر آتا ہے تو یہ ایک مثبت پیش رفت ہوگی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ معاہدہ ہو یا نہ ہو، امریکا ایران جنگ سے نکلنے کا فیصلہ کر چکا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق صدر ٹرمپ کا یہ خطاب نہ صرف امریکا بلکہ عالمی سیاست پر بھی گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے