میہڑ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، پولیس کی تفتیش جاری

میہڑ (کیو این این ورلڈ/منظور علی جوئیہ) میہڑ کے نواحی علاقے نؤں گوٹھ تھانے کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مقتول کی شناخت سید علی اکبر شاہ کے نام سے ہوئی ہے جو تحصیل ڈوکری کے گاؤں بیدی لاشاری کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

واقعہ گاؤں نبی بخش شاہ میں پیش آیا جہاں مسلح ملزمان نے اچانک حملہ کر کے سید علی اکبر شاہ کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی نؤں گوٹھ تھانے کی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔

پولیس نے مقتول کی لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کر دیا ہے۔ ابتدائی طور پر واقعے کے محرکات سامنے نہیں آسکے ہیں اور نہ ہی کسی گروہ یا فرد نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مقتول کے لواحقین کی جانب سے قانونی کارروائی کی درخواست کے بعد مزید پیش رفت متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے