سیالکوٹ (کیو این این ورلڈ/بیورو چیف مدثر رتو) سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے انجینئر محمد ابرار نے برطانیہ کی یونیورسٹی آف چیسٹر سے ایم ایس سی انجینئرنگ منیجمنٹ کی ڈگری مکمل کر لی، جس پر انہیں کانووکیشن تقریب میں اعزاز سے نوازا گیا۔
برطانیہ کے شہر چیسٹر میں واقع تاریخی کیتھیڈرل چرچ میں منعقدہ کانووکیشن تقریب میں مختلف شعبہ جات کے طلبہ و طالبات کو ڈگریاں دی گئیں۔ تقریب کا آغاز رائل گارڈز کی جانب سے روایتی موسیقی اور دھنوں سے کیا گیا جبکہ چانسلر ڈیم جینی ہیریز اور فیکلٹی ممبران نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں ایم ایس سی انجینئرنگ منیجمنٹ کے گریجویٹس کو خصوصی سیشن میں ڈگریاں دی گئیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اسی موقع پر انجینئر محمد ابرار کو ان کی تعلیمی کامیابی پر ڈگری اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
یونیورسٹی آف چیسٹر کے وائس چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید دور میں ٹیکنالوجی اور جدت اختیار کرنا ناگزیر ہے تاکہ دنیا کے ساتھ ہم آہنگ رہا جا سکے۔
فیکلٹی ممبران نے کہا کہ ادارے کا مقصد ایسے طلبہ تیار کرنا ہے جو صنعتی معیار پر پورا اتریں اور فارغ التحصیل ہونے کے بعد روزگار کے بہتر مواقع حاصل کر سکیں۔
انجینئر محمد ابرار نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ قرار دیا۔
تقریب کے اختتام پر تمام گریجویٹس کو مبارکباد دی گئی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔