ننکانہ صاحب: عیدالفطر، ڈی ایچ کیو ہسپتال کا عملہ 24 گھنٹے متحرک

ننکانہ صاحب (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب کی عیدالفطر کے موقع پر کارکردگی مثالی رہی، جہاں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رانا افتخار محی الدین کی سربراہی میں طبی عملہ تعطیلات کے دوران بھی عوام کی خدمت میں مصروف رہا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق عید کی چھٹیوں میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف، نرسز اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف نے 24 گھنٹے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق اپنے فرائض انجام دیے اور شہریوں کو بروقت اور مؤثر طبی سہولیات فراہم کیں۔

عید کے ایام میں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، او ٹی، پیڈز ایمرجنسی، لیبر روم، لیبارٹری، بلڈ بینک اور فارمیسی سمیت تمام شعبہ جات فعال رہے اور مریضوں کو بہترین علاج معالجہ فراہم کیا گیا۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رانا افتخار محی الدین کی سربراہی میں سینیئر ڈاکٹرز ڈاکٹر راحیل سمیت تمام طبی عملے نے شہریوں کی خدمت کو یقینی بنایا۔

شہریوں نے ہسپتال کے عملے کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر بھی مسلسل خدمات کی فراہمی قابلِ تحسین ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پوری ٹیم نے جذبے اور لگن کے ساتھ فرائض انجام دیے، جس سے عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے