میہڑ: (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار منظور علی جوئیہ)اسلام آباد محلہ میں علی اصغر شاہ پرائمری اسکول کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم ڈاکوؤں نے بدر جانوری کے گھر کی بیٹھک میں موجود افراد سے نقد رقم اور دو موبائل فون چھین لیے۔
واقعے کے بعد مقامی افراد نے تعاقب کرکے ایک ڈاکو فیاض ولد محمد خان سولنگی کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واقعے کے خلاف متاثرین اور شہریوں نے تھانے کے سامنے احتجاج کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال خراب ہو چکی ہے۔
متاثرہ شہری بدر جانوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واردات میں ملوث تمام ڈاکوؤں کو فوری گرفتار کر کے شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔