فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں سرحدی دفاع مضبوط، پاکستانی جوانوں کی قربانیاں قابل فخر: احسن اقبال

جدہ (کیو این این ورلڈ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان نے دشمن کے 11 جہاز گرائے، جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر بھرپور عسکری حکمت عملی کے ساتھ ملکی سرحدوں کا دفاع کر رہے ہیں۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستانی جوان وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، جو قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہر دشمن کے دانت کھٹے کر دیے جا رہے ہیں اور ملک کے دفاع میں کوئی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے اس موقع پر بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں "اڑان پاکستان” کے ایجنڈے پر دوبارہ کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ سمندر پار پاکستانی بھی اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں، جو ملکی ترقی اور دفاع میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے