آدم واہن کے قریب ٹرین حادثہ، متعدد زخمی، 8 کی حالت تشویشناک

لودھراں (کیو این این ورلڈ) پنجاب کے ضلع لودھراں کے علاقے آدم واہن کے قریب تیزگام ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 25 مسافر زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ پیش آتے ہی ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق زخمی ہونے والے 25 مسافروں میں سے 17 کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے، جبکہ 8 زخمی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹرین کو پانچ بوگیوں کے ساتھ دوبارہ کراچی کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے، جبکہ ڈاؤن ٹریک پر کراچی جانے والی دیگر ٹرینوں کو عارضی طور پر لودھراں اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام بھی جاری ہے تاکہ ٹرینوں کی آمد و رفت جلد معمول پر لائی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے