بھنڈ برادری کے دو گروپوں میں تصادم، ایک شخص جان سے گیا

میہڑ (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار منظور علی جوئیہ) میہڑ کے نواحی علاقے تھرڑی محبت تھانے کی حدود میں واقع گاؤں مسو جلبانی میں بھنڈ برادری کے دو گروپوں کے درمیان موبائل چوری کے تنازع پر جھگڑا ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک عمر رسیدہ شخص جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جھگڑے کے دوران ملزمان نے حملہ کر کے عبدالکریم بھنڈ کو شدید زخمی کر دیا، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ورثا کے مطابق ساجد، احمد، انصاف اور خالد بھنڈ نے گھر پر حملہ کر کے عبدالکریم بھنڈ کو قتل کیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

آخری اطلاعات تک جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثا نے پوسٹ مارٹم نہیں کروایا جبکہ تھرڑی محبت تھانے میں مقدمہ بھی درج نہیں ہو سکا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے