شہر قائد میں وقفے وقفے سے بارش، مختلف علاقوں کے اعداد و شمار جاری

کراچی (کیو این این ورلڈ/نامہ نگارڈاکٹربشیر بلوچ) محکمہ موسمیات نے شہر میں ہونے والی حالیہ بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش کیماڑی میں 8.0 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ سرجانی ٹاؤن میں 4.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اسی طرح ایم نائن پر 2.5 ملی میٹر، جبکہ پی اے ایف فیصل بیس اور یونیورسٹی روڈ پر 2، 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق گلشن حدید میں بھی 2 ملی میٹر بارش ہوئی، جبکہ جناح ٹرمینل پر 1.8 ملی میٹر اور اولڈ ایریا ایئرپورٹ پر 1.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مزید برآں پی اے ایف مسرور بیس پر ڈیڑھ ملی میٹر، ناظم آباد میں 1.3 ملی میٹر اور ڈی ایچ اے فیز 2 میں 1.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر بھر میں آج بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ساتھ بعض علاقوں میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے