پاکستان نے بھارت کے لئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی

کراچی (کیو این این ورلڈ) پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے، جس کے بعد بھارتی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی بدستور برقرار رہے گی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے نئے نوٹم (NOTAM) کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ تمام طیاروں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود 24 اپریل تک بند رہے گی۔ اس فیصلے کا اطلاق بھارتی ملٹری اور سول دونوں اقسام کے طیاروں پر ہوگا۔

حکام کے مطابق پابندی کے تحت بھارت کے کسی بھی رجسٹرڈ جہاز کو پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ اس دوران فضائی نگرانی کے نظام کو بھی مؤثر بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025ء سے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے، جس میں وقتاً فوقتاً توسیع کی جاتی رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد ملکی فضائی حدود کے مؤثر استعمال اور سکیورٹی معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کو یقینی بنانا ہے، جبکہ آئندہ صورتحال کے مطابق اس پابندی میں مزید توسیع یا نرمی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے