کوئٹہ (کیو این این ورلڈ) خطے میں موجودہ کشیدہ صورتحال اور امن و امان کے پیشِ نظر حکومتِ بلوچستان نے صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے کل سے 23 مارچ تک بند کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، بلوچستان کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو موجودہ حالات کے پیشِ نظر بند کیا گیا ہے۔ اسی طرح سیکرٹری کالجز نے بھی تصدیق کی ہے کہ صوبے کی تمام جامعات اور کالجز میں تعلیمی سرگرمیاں 23 مارچ تک معطل رہیں گی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ باقاعدہ تدریسی عمل معطل رہے گا، تاہم اسکولوں میں جاری انرولمنٹ مہم اور ڈیجیٹل اسکول مردم شماری کا عمل متاثر نہیں ہوگا اور یہ سرگرمیاں اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی۔

حکام نے مزید واضح کیا ہے کہ یہ فیصلہ وسیع تر قومی مفاد اور طلبہ و عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، اور 23 مارچ کے بعد صورتحال کا دوبارہ جائزہ لے کر مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے