تہران (کیو این این ورلڈ) ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے جوابی حملوں میں اب تک 560 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ امریکا نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے محدود جانی نقصان کی تصدیق کی ہے۔

ایرانی فوج کے مطابق کویت اور بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔ مزید یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ 3 امریکی اور برطانوی آئل ٹینکرز پر حملے کیے گئے جو خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں آگ کی لپیٹ میں ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی فورسز نے مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی ایئرکرافٹ کیریئر USS Abraham Lincoln** پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا اور امریکی بحری بیڑے کو 4 میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

دوسری جانب امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ United States Central Command (سینٹ کام) نے ایرانی دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یو ایس ایس ابراہم لنکن ایرانی میزائلوں کا نشانہ نہیں بنا اور ایرانی میزائل بحری بیڑے کے قریب تک نہیں پہنچ سکے۔

سینٹ کام کے مطابق ایرانی حملوں میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ 5 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ امریکی حکام کا مزید کہنا ہے کہ ایران میں ایک ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے اور بڑے پیمانے پر فضائی کارروائیاں جاری ہیں۔

دونوں جانب سے سامنے آنے والے متضاد دعوؤں کے باعث خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ آزاد ذرائع سے اعداد و شمار کی تصدیق تاحال ممکن نہیں ہو سکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے