نوشہرو فیروز (کیو این این ورلڈ/ساجد مغل کی رپورٹ) نوشہرو فیروز کے علاقے طالب سولنگی کالونی کے قریب ایک دلخراش واقعے میں غلام محمد چانڈیو نے اپنی بیوی صنم سولنگی پر تیز دھار آلے سے حملہ کر کے اسے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم اپنی بیوی کا گلا کاٹ کر فرار ہوگیا۔ موقع پر پہنچنے والی پولیس نے مقتولہ کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا، تاہم جانبر نہ ہو سکی۔

اس واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد تھانہ نوشہرو فیروز کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کی گرفتاری کے لیے فوری سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ملزم کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات فوری طور پر فراہم کریں تاکہ اسے جلد گرفتار کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے