میہڑ (کیو این این ورلڈ/ رپورٹ منظور علی جوئیہ) دادو میں سماجی و سیاسی شخصیت ام رباب چانڈیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے مقدمے میں تمام گواہیاں مکمل ہو چکی ہیں اور عدالت نے فیصلہ 30 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

ام رباب چانڈیو کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ ہوگا اور فیصلہ انصاف کے تقاضوں کے مطابق سامنے آئے گا، جس سے ان کے خاندان کے زخموں پر مرہم رکھا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے عدالتوں کے سہارے ظالموں کے خلاف اعلانِ جنگ کیا ہے اور انہیں یقین ہے کہ قاتلوں اور ذمہ دار عناصر کا احتساب ضرور ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ بہترین انصاف کرنے والی ذات ہے اور وہ اسی پر بھروسا رکھتی ہیں۔

ام رباب چانڈیو نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان کی کامیابی اور انصاف کی فراہمی کے لیے دعا کریں تاکہ حق اور سچ کی فتح ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے