اسلام آباد: (کیو این این ورلڈ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے افغان طالبان کی حالیہ جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان نے حملہ کرکے بھیانک غلطی کی ہے اور انہیں سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ افغان طالبان کی بلااشتعال کارروائی میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا، جو ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں وار کیا اور معصوم شہریوں کو زخمی کرنے کی مذموم کوشش کی۔

وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ افغان طالبان کی جارحیت پر پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا ہے اور قومی دفاع کے لیے قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے