درمان (کیو این این ورلڈ/بیوروچیف مدثر رتو) دی ویژن پبلک ہائی اسکول و گرلز کالج درمان میں سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات اور افتتاحی تقریب نہایت جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئی جس کا باقاعدہ افتتاح ادارے کے سربراہ پروفیسر حمزہ چوہان کے والدِ گرامی جناب عبدالطیف چوہان نے کیا۔ تقریب میں مہمانِ خصوصی چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب و ایم پی اے پی پی 54 جناب احمد اقبال تھے، جنہوں نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد ننھے منے بچوں نے خوبصورت ٹیبلوز اور تقاریر پیش کر کے حاضرین سے بھرپور داد وصول کی۔ مہمانِ خصوصی احمد اقبال نے تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے اور اساتذہ کی محنت سمیت طلبہ کی اخلاقی و تعلیمی حالت کو سراہتے ہوئے ادارے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ادارے کے سربراہ پروفیسر حمزہ چوہان نے مہمانِ خصوصی احمد اقبال، معزز مہمانوں، والدین اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارہ بچوں کی معیاری تعلیم و تربیت کے لیے اپنی کاوشیں مسلسل جاری رکھے گا۔ اس پروقار تقریب میں علاقے کی علمی، ادبی، سیاسی و سماجی شخصیات، مختلف تعلیمی اداروں کے پرنسپلز، میڈیا نمائندگان اور ظفروال بلڈ سوسائٹی کی کور مینجمنٹ ٹیم نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر ادارے کی مزید ترقی اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ اس تعلیمی ادارے کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے