بہاولپور ( کیو این این ورلڈ /نامہ نگار حبیب خان )بہاولپور کی تحصیل حاصل پور میں محمد پناہ موڑ کے مقام پر گدھا ریڑھی پر لکڑیاں لوڈ کرتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے 70 سالہ بزرگ شہری گر کر جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق چک نمبر 58 ایف کالونی حاصل پور کا رہائشی محمد شریف ولد محمد حسین گدھا ریڑھی پر لکڑیاں لوڈ کر رہا تھا کہ اچانک اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ زمین پر گر پڑا۔ گرنے کے نتیجے میں اس کے سر پر شدید چوٹ آئی، جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی گاڑی کال سائن BPA-02 کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچی۔ ریسکیو اہلکاروں نے صورتحال کا جائزہ لیا، تاہم بزرگ شہری کے لواحقین نے لاش ہسپتال منتقل کرنے سے انکار کر دیا۔
ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔