ورلڈ بینک نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے لیے 400 ملین ڈالر کے پروگرام کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس منصوبے کے تحت 16 شہروں میں پانی، سیوریج اور ڈرینیج سسٹمز کی اپ گریڈیشن کی جائے گی اور ویسٹ مینجمنٹ و ڈسپوزل کی کارکردگی کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔
ورلڈ بینک کے مطابق اس سرمایہ کاری سے محفوظ پانی، بہتر صفائی اور حفظانِ صحت کی سہولیات شہریوں تک پہنچیں گی، جس سے روزمرہ زندگی میں بہتری آئے گی۔
مزید برآں، بین الاقوامی مالیاتی ادارے نے پاکستان میں بچوں کی نشوونما اور صحت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے سرمایہ کاری کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔
یہ پروگرام نہ صرف بنیادی سہولیات میں بہتری لائے گا بلکہ پنجاب میں شہریوں کے معیارِ زندگی میں واضح اضافہ کرے گا۔