لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق، یہ تعطیلات آئندہ چند ہفتوں میں نافذ العمل ہوں گی۔

نوٹیفیکیشن کے تحت، پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 22 دسمبر سے شروع ہوں گی اور 11 جنوری تک جاری رہیں گی۔ تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولز 10 جنوری تک بند رہیں گے، جبکہ 11 جنوری کو ہفتہ وار چھٹی (اتوار) ہوگی۔

اعلان کے مطابق، طلباء اور اساتذہ 12 جنوری بروز پیر کو ایک بار پھر سکولوں میں اپنی پڑھائی کا آغاز کریں گے۔ یہ فیصلہ سردی کی شدت اور طلباء کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے