اسلام آباد (ویب ڈیسک):وزیراعظم شہباز شریف نے موسم سرما کے دوران گھریلو صارفین کو صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک بلا تعطل گیس فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بتایا کہ رواں سال گیس لوڈ شیڈنگ میں پچھلے سال کے مقابلے میں واضح کمی آئی ہے، اور جہاں بھی گیس پریشر کا مسئلہ ہو، فوری طور پر اس کی نشاندہی کر کے حل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نومبر میں 80 سے 90 ہزار شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 70 سے 80 فیصد اوگرا سے متعلق تھیں، اور ان شکایات کو 36 گھنٹوں کے اندر حل کر دیا گیا۔