اوچ شریف (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار حبیب خان)کوٹ دادو گھلو جھانگڑہ روڈ پر ہتھیجی سے تعلق رکھنے والی فیملی کا شدید متاثر ہونے والا ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ 32 سالہ روبینہ بی بی اور ان کا 3 سالہ بیٹا محمد منیب موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق احمد پور شرقیہ کے نواحی علاقے ہتھیجی سے تعلق رکھنے والے خاندان کی دو موٹر سائیکلیں آمنے سامنے ٹکرائیں۔ اس دوران پیچھے سے آنے والا تیز رفتار ٹریلر دونوں موٹر سائیکلوں کے اوپر سے گزرتا ہوا فرار ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شدید سر کی چوٹیں لگنے سے ماں بیٹا موقع پر دم توڑ گئے۔
زخمیوں کو ابتدائی امداد کے بعد بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ جاں بحق افراد کی میتیں قانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔ المناک حادثے کے بعد ہتھیجی اور گردونواح میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔