ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میچ سے قبل پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم مکمل طور پر تیار ہے، بھرپور مقابلہ کریں گے اور ٹائٹل جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اب تک دو مرتبہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر چکا ہے، تاہم انڈر 19 ایشیا کپ میں ابھی تک چیمپئن نہیں بن سکا۔ 2012 کے انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت مشترکہ طور پر چیمپئن قرار پائے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے