گھوٹکی( نامہ نگار، مشتاق علی لغاری) ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران تھانہ عادلپور پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ مویشی برآمد کر لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تھانہ عادلپور کی حدود میں واقع گاؤں وادھن مہر سے نامعلوم چور شہری نور محمد مہر کی تین بھینسیں چوری کر کے لے گئے تھے، جس کی اطلاع متاثرہ شہری نے فوری طور پر پولیس کو فراہم کی۔

ایس ایچ او عادلپور ظہیر حسین بھٹو نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ فوری ایکشن لیتے ہوئے چوروں کا تعاقب کیا اور اپنی پیشہ ورانہ حکمت عملی کے تحت مسروقہ بھینسیں چوروں کے قبضے سے چھڑوا کر بحفاظت برآمد کر لیں۔ پولیس نے ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد تینوں بھینسیں اصل مالک نور محمد مہر کے حوالے کر دیں، جس پر انہوں نے ایس ایچ او عادلپور اور پولیس ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران نے اس کامیاب اور بروقت کارروائی پر پولیس پارٹی کے لیے شاباشی اور تعریفی پیغام بھیجا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے