وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو دی گئی سزا سے فوج میں خود احتسابی کے عمل پر عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئینی عدالتیں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں اور سپریم کورٹ عوامی مقدمات سن رہی ہے۔ ان کے مطابق فیض حمید کے سہولت کاروں اور ان سے فیضیاب ہونے والوں کا بھی ٹرائل ہوگا اور سب کے فیصلے سامنے آئیں گے۔

طارق فضل چوہدری نے واضح کیا کہ جس نے آئین کا مذاق اڑایا یا اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، اس کا احتساب ہوگا اور سزا بھی ملے گی۔

پروگرام میں شریک تحریک انصاف کے سینیٹر عون عباس نے کہا کہ جنرل فیض حمید کی سزا اس بات کا ثبوت ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک اور پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ فیض حمید اب عمران خان کے خلاف شواہد کے ساتھ گواہی دینے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے