اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ حزب اختلاف نے حالات کو اس نہج تک لے جا دیا ہے جہاں سے واپسی شاید ناممکن ہے۔ اسپیکر نے خاص طور پر اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ جس فوج نے بھارت کے خلاف جنگ جیتی، ان کے خلاف زبان استعمال کی گئی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ اگر اپوزیشن مذاکرات کو آگے بڑھانا چاہتی ہے تو یہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور میں بارہا کہہ چکے ہیں کہ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، مگر اپوزیشن کا کہنا تھا کہ وہ آرمی چیف سے بات کرنا چاہتے ہیں۔

ایاز صادق نے کہا کہ پارلیمنٹ کے فلور کو عدلیہ مخالف اور فوج مخالف زبان کے لیے استعمال کیا گیا، جبکہ سرحدوں کے محافظوں کے خلاف بھی نازیبا زبان اختیار کی گئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ فلور پر فوج اور عدلیہ مخالف بیان کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اسپیکر نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے عدلیہ اور فوج کے خلاف ٹوئٹس بھی جاری کیے گئے، جس سے سیاسی ماحول تناؤ کا شکار ہوا۔ انہوں نے کہا، "میں نے مذاکرات کے لیے چار قدم بڑھائے، مگر اب چالیس قدم پیچھے کر دئیے۔ پاکستان ہے تو ہم ہیں، سیاست ہے، سب کچھ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے