مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان، عیدالفطر ہفتہ کو ہوگی

اسلام آباد (کیو این این ورلڈ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں کہیں بھی شوال کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، جس کے باعث عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتہ کو منائی جائے گی جبکہ جمعہ کو رمضان المبارک کا 30 واں روزہ ہوگا۔

شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

اس کے علاوہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں سمیت ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوئے، جہاں سے موصول ہونے والی تمام شہادتوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے بعد چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے باضابطہ اعلان کیا کہ ملک میں کہیں سے بھی شوال کا چاند نظر آنے کی تصدیق نہیں ہوئی، لہٰذا رمضان المبارک 1447 ہجری کے 30 روزے مکمل کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ 2026 کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے