اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔
وفاقی وزارت توانائی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 265 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا اور یہ بدستور 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر آئندہ پندرہ روز کے لیے ہوگا۔