اسلام آباد (ویب ڈیسک)چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی علما و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی پاکستان کا نہیں بلکہ بھارت کا وطیرہ ہے، اور ہم دشمن کو چھپ کر نہیں بلکہ للکار کر مارتے ہیں۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ ریاستِ طیبہ اور ریاستِ پاکستان کے درمیان گہرا روحانی تعلق ہے، اور اللہ تعالیٰ نے تمام مسلم ممالک میں سے محافظین حرمین کا اعزاز پاکستان کو دیا ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو بھی تاریخی اہمیت کا حامل قرار دیا۔

انہوں نے علم و دانش کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جس قوم نے علم اور قلم کو چھوڑا، وہاں فساد نے جگہ بنا لی، عزت اور طاقت محنت اور علم سے حاصل ہوتی ہے، تقسیم سے نہیں۔

فیلڈ مارشل نے مزید کہا کہ اسلامی ریاست میں جہاد کا اعلان صرف ریاست کے اختیار میں ہے اور کوئی فرد یا گروہ یہ حق نہیں رکھتا۔ انہوں نے علما سے اپیل کی کہ قوم کو متحد رکھیں اور سوچ میں وسعت پیدا کریں۔

اپنے خطاب کے آخر میں انہوں نے زور دیا کہ پاکستان ہمیشہ زندہ باد اور دشمن کے مقابلے میں ڈٹا رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے