اسلام آباد (کیو این این ورلڈ) پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے جس میں ایران اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اس اہم گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ کے بحران اور دیگر علاقائی چیلنجز پر غور کیا۔
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے خطے میں پائیدار امن و استحکام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اپنے ایرانی ہم منصب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے پاک ایران تعلقات کی مضبوطی اور باہمی دلچسپی کے تمام امور پر دوطرفہ مشاورت کا عمل مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے پر اتفاق کیا تاکہ مشترکہ چیلنجز سے مل کر نمٹا جا سکے۔