اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیمیں بیچنے کے لیے دی گئی بولیوں کا تکنیکی جائزہ مکمل کر لیا ہے۔ پی سی بی کو دنیا بھر سے 12 بولیاں موصول ہوئیں، جن میں سے بولی کمیٹی نے جانچ کے بعد 10 کو اہل قرار دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق تکنیکی معیار پر پورا اترنے والی یہ 10 پارٹیاں نیلامی کے مرحلے میں شامل ہوں گی۔ پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کی نیلامی 8 جنوری 2026 کو جناح کنونشن سینٹر، اسلام آباد میں ہوگی۔

کامیاب پارٹیاں راولپنڈی، حیدرآباد، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے ٹیموں کے نام منتخب کر سکیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے