افغانستان (ویب ڈیسک) افغان صوبے میدان وردک میں طالبان نے مقامی بازاروں سے ضبط کیے گئے درجنوں موسیقی کے آلات اور حقوں کو جلا دیا ہے۔
طالبان کے محکمہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے مطابق حالیہ ہفتوں کے دوران مجموعی طور پر 160 اشیا ضبط کی گئیں، جن میں ڈھولک، طبلے، رُباب، ایک پیانو، ایم پی تھری پلیئرز، ٹیپ ریکارڈرز اور 15 حقیں شامل تھیں۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ آلات موسیقی اور غیراسلامی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے استعمال ہو رہی تھیں، اور ان کی ضبطی اور نذرِ آتش کرنا طالبان کی پالیسی کا حصہ ہے۔ اس کے تحت شہریوں کی ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں پر سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ طالبان کے دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد افغانستان میں موسیقی کو عوامی مقامات سے تقریباً ختم کر دیا گیا ہے اور تقریبات، یہاں تک کہ شادی کی تقریبات میں بھی موسیقی پر سخت پابندی ہے۔