چکوال/تلہ گنگ (کیو این این ورلڈ) تلہ گنگ کے قریب ڈھوک پٹھان کے مقام پر مسافر بس کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے کراچی جانے والی مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ جاں بحق ہونے والے مسافروں اور زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تلہ گنگ منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق زخمیوں میں 7 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ وجوہات کا درست تعین کیا جا سکے، دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کی جان بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے