کوئٹہ(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف موٹر کار اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے کوئٹہ میں دو عالمی ریکارڈ قائم کر کے اپنی مہارت کا لوہا منوایا ہے۔
انہوں نے 2022 کے تیز ترین ریورس ڈرائیو کے ریکارڈ کو توڑتے ہوئے ایک میل کا فاصلہ صرف 57 سیکنڈز میں طے کیا، جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکی اسٹنٹ مین کے پاس تھا جس نے ایک منٹ 15 سیکنڈز میں یہ فاصلہ مکمل کیا تھا۔
مزید برآں، سلطان گولڈن نے ڈی ایچ اے کوئٹہ میں ریورس ریمپ جمپ کا ریکارڈ بھی قائم کیا اور 121.72 فٹ کا فاصلہ طے کیا، جب کہ سابقہ عالمی ریکارڈ 89 فٹ 3.25 انچ تھا۔ شائقین نے ان کی کارکردگی پر بھرپور پذیرائی کا اظہار کیا۔
بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے دو نئے عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر سلطان گولڈن کے لیے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا۔